لندن ( پ ر) پیپلزپارٹی یورپ کی طرف سے منعقد کی جانے والی محترمہ بینظیر بھٹو کی سترہویں سالگرہ کے موقع پر ٹویٹر سپیس میں مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب صدیقی نے خطاب کرتے ہوئےہے کہا کہ آج ہم بینظیر بھٹو اور کارکنان کی قربانیوں کا ثمر دیکھ رہے ہیں۔ ٹویٹر سپیس کا اہتمام ابرار میر سنئیر نائب صدر پیپلزپارٹی یورپ نے کیا اور نظامت کے فرائض بھی انجام دئیے۔ انکے ساتھ فریدہ خان صدر وویمن ونگ نیورک اور فوکل پرسن وزارت برائے سمندر پار پاکستانیز، مطیع اللہ افتخار اور مغل زادہ اویس نے کوہوسٹ کے فرائض انجام دئیے۔ تقریب میں حالیہ قومی سانحہ پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب مئیر کراچی نے کہا کہ یہ عہدہ جتنا بڑا ہے اتنی ذمہ داری بھی بڑی ہے اور آپ لوگوں کی دعاوں اور حوصلہ افزائی سے میں اس پر پورا اترنے کی پوری کوشش کرونگا۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں بینظیر بھٹو کی سالگرہ کا انتظار کررہا تھا اور اب گڑھی خدا بخش شہیدوں کے مزار پر حاضری دینے جارہا ہوں اور جیالوں کا سلام بھی پہنچاونگا۔ تقریب میں یورپ سمیت بلکہ دنیا بھر سے پیپلزپارٹی کے علاوہ مسلم لیگ ن، جے یو آئی، عوامی نیشنل پارٹی، نامور صحافیوں اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ دیگر مقررین میں آصف علی خان صدر PYO یورپ، سردار رزاق خان جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی سعودی عرب، چئیرمین شاہ مردان مری، رانا ابرار خالد، عمران دھامڑا، صحافی مریم الٰہی، میر عمران، ڈاکٹر توصیف، ڈاکٹر عمران، انس بیگ ایڈووکیٹ، داؤد پوتا ایڈووکیٹ، رابیل مری، وحید نذیر، شیراز بٹ، ملک آصف یوسفزئی، فیاض چاچڑ، مبارک حسین، سردار طیب ظہیر،بحویش کمار محیشواری، تنویر حسین، احمد بلوچ، وحید راجپر، ثاقب نفیس، آغا صابر علی، مشتاق رحیمو، میاں صابر علی، میاں قمر زمان اور دیگر نے اپنے جمہوری انداز میں بینظیر بھٹو کو سترھویں سالگرہ پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور تجدید عہد کیا کہ وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے مشن کو پورا کرنے کیلئیے نوجوان چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا بھرپور ساتھ دینگے۔