بیجنگ(نیوزڈیسک)چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو ننگ نے کہا ہے کہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنی عالمی ذمہ داریاں پوری کرے اور خود کو مجرموں کی محفوظ پناہ گاہ بننے سے روکے۔ حقائق نظرانداز کرتے ہوئے امریکہ نے چین کی کوششوں کو مذموم مقصد کیلئے توڑ مروڑ کر پیش کیا ،ما ونے یہ بات ایک نیوزبریفنگ میں امریکہ میں 2چینی شہریوں کو سزا سنانے اور چینی شہریوں کو زبردستی چین واپس بھیجنے کےبارے میں ایک سوال کے جواب میں کہی۔ ماو نے کہا کہ سرحد پار جرائم سے نبردآزما ہونے ، بدعنوان مفرور افراد کی وطن واپسی اور غیر قانونی آمدن کی بازیابی کی ضرورت کو عالمی برادری نے وسیع پیمانے پر تسلیم کیا ہے اور یہ ایک منصفانہ اقدام ہے۔