لاہور (نیوزرپورٹر) ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور امجد مجید اولکھ کی نگرانی میں کھلی کچہری کاانعقادکیاگیا، جس میں ہاؤسنگ سیکٹر کے متاثرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔ ڈی جی نے کہا کہ نیب لاہور ہر ماہ کے آخری جمعہ کو صبح 10 سے 12بجے کے درمیان کھلی کچہری کا انعقاد کرے گا۔