• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس چینی لیبارٹری میں تیار کئے جانے کا ثبوت نہیں ملا، امریکہ

واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکہ کی خفیہ ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس چین کی لیبارٹری میں تیار کیے جانے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔امریکہ کے ڈائرکٹر آف نیشنل انٹلیجنس کے دفتر کی 4صفحات پر مشتمل رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ کووڈ 19یا کورونا وائرس کی چین کے شہر ووہان کی لیبارٹری میں تیار کرنے کے شواہد نہیں ملے ہیں۔امریکی خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ہے کہ یہ بات اب تک ثابت نہیں ہوسکی ہےکہ عالمی وبا کورونا وائرس کی ابتدا ووہان کی لیبارٹری سے ہوئی۔ سی آئی اے سمیت دیگر ایجنسیاں اب تک کورونا وائرس کی ابتدا کے مقام کے تعین میں ناکام رہی ہیں۔ عالمی وبا کورونا وائرس کی ابتدا 2019چین کے شہر ووہان سے ہوئی تھی جس میں کروڑوں افراد مبتلا ہوئے اور جان سے گئے۔ امریکہ نے چین پر وائرس ووہان کی لیبارٹری میں تیار کرنے کا الزام عائد کیا تھا تاہم چین نے متعدد مرتبہ ان الزامات کو مسترد کیا۔
یورپ سے سے مزید