ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ کلرکس بار ایسوسی ایشن کے تین سال کی طوالت کے بعد ہونے والے انتخابات میں صدارت کی نشست پر ملک الطاف حسین مہوٹہ نے میدان مار لیا ، جنرل سیکرٹری کی نشست پر اکبر علی کھوکھر، نائب صدارت کی نشست پر محمد علی اکبر محمود شاہ کانٹے دار مقابلہ کے بعد کامیاب ٹھہرائے گئے، اسی طرح فنانس سیکرٹری کی نشست پر سید عابد بخاری جیت گئے ہیں۔