قاہرہ (اے ایف پی، مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے پہلے دورہ مصر پر مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی ہے ،بھارتی وزیراعظم کا صدارتی محل میں استقبال،مودی کو مصر کے سرکاری ایوارڈ سے نواز دیا گیا ، اس دوران دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری تک بڑھانے پر اتفاق کرلیا ہے ، دونوں رہنمائوں نے مصر میں انڈین سرمایہ کاری کو بڑھانے کا بھی اعلان کیا ،بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک پانچ سال میں دوطرفہ تجارت کو 12 ارب ڈالر سالانہ تک بڑھانے کے لئے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔