• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان آئیڈل: کل کا ”چھوٹا استاد“ روحان عباس آج بڑا اُستاد بننے کو تیار

کراچی (محمد ناصر) پاکستان آئیڈل:کل کا ”چھوٹا استاد“ روحان عباس آج بڑا اُستاد بننے کو تیار ،گجرات کی تحصیل کنجاہ سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوان گلوکار روحان عباس نے اپنے سُروں کا جادو بکھیرتے ہوئے ”پاکستان آئیڈل“کے گالا راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے۔ محنت، حوصلے اور والدہ کی دعا سے آگے بڑھنے والے روحان عباس اس وقت پورے ملک کی توجہ کا مرکز بن چکے ہیں۔15 برس قبل ایک غیر ملکی موسیقی شو میں اپنی آواز کا لوہا منوانے والا یہ کم عمر گلوکار، ایک بار پھر اپنی شاندار پرفارمنس کے باعث مداحوں کا دل جیت رہا ہے۔ روحان ایک میوزک پروگرام ”چھوٹے استاد“ کا ٹائٹل بھی اپنے نام کر چکے ۔روحان کا کہنا ہے پاکستان کے لیجنڈری فوک گلوکار شوکت علی میرے تایا ہیں“۔ کنجاہ میں روحان کے گھر اور گلیوں میں جشن کا سماں ہے۔ روحان عباس کے بھائی کا کہنا تھا کہ میرے بھائی کی نئی آواز ہے وہ رَج کر گاتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید