• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی 2026 سے مسلمان فوجیوں کے لیے فوجی امام متعارف کرائیگا

کراچی (نیوز ڈیسک)جرمنی 2026 سے مسلم فوجیوں کے لیے فوجی امام متعارف کرائیگا۔ مقصد فوج میں متنوع مذہبی پس منظر رکھنے والے اہلکاروں کی ضرورت کو تسلیم کرنا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کی فوج 2026 سے مسلم فوجیوں کے لیے فوجی امام یا مذہبی کیپلان متعارف کرائے گی۔ اس اقدام کا مقصد فوج میں متنوع مذہبی پس منظر رکھنے والے اہلکاروں کی ضرورت کو تسلیم کرنا ہے، کیونکہ ملک کی مسلح افواج میں تقریباً 3,000 مسلم فوجی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ابتدائی طور پر یہ منصوبہ پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر شروع ہوگا اور خدمات صرف جرمنی میں فراہم کی جائیں گی۔ فوجی اماموں کی تعداد اور مستقل نظام کی تشکیل کے لیے قانونی چیلنجز موجود ہیں۔
اہم خبریں سے مزید