• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضیاء الحق میٹرک بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات مقرر

کراچی(سید محمد عسکری) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں سابق قائم مقام سیکرٹری ضیاءالحق کو ناظم امتحانات مقرر کردیا گیا ہے۔ جس کا محکمہ بورڈز و جامعات نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ ان کی تقرری ڈاکٹر حمزہ خان تگڑ کی جگہ عمل میں آئی ہے جن کی تقرری صرف تین ماہ کیلئے کی گئی تھی جو 10 روز قبل مکمل ہوگئی تھی، حمزہ خان تگڑ کو میٹرک بورڈ کے قائم مقام سیکرٹری نوید احمد گجر کے خلاف خواتین کو ہراساں کرنے کے الزام میں قائم کی گئی کمیٹی کا کنوینر بھی مقرر کیا گیا تھا تاہم وہ تحقیقات مکمل کئے بغیر ہی رخصت ہوگئے تھے جس کے بعد تاحال نیا کنوینر تعینات نہیں کیا جاسکا ہے۔
اہم خبریں سے مزید