• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈھائی سال کی قلیل مدت میں تعمیر ایروڈوم مریدکے کو فعال کردیا گیا

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) لاہور کے علاقائی والٹن ایئرپورٹ کے متبادل کے طور پر مریدکے میں نیو جنرل ایوی ایشن ایروڈوم کو پیر کو فعال کردیا گیا۔ لاہور سے اڑان بھرنے والے نجی طیارے نے ایروڈوم مریدکے پر پہلی کامیاب لینڈنگ کی۔ جس کا پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی حکام نے استقبال کیا۔ مریدکے نیو جنرل ایوی ایشن ایروڈوم چھوٹے طیاروں اور عام ہوابازی کیلئے لاہور کے پرانے والٹن ایروڈروم کے متبادل تیار کیا گیا ہے۔ یہ ایروڈروم جنرل ہوا بازوں کیلئے جدید سہولیات، بہترین آلات اور سسٹم سے مزین ہے۔
اہم خبریں سے مزید