• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ماہ نومبر میں 4 ہزار 761 وارداتیں ہوئیں

کراچی( اسٹاف رپورٹر )سی پی ایل سی نے نومبر میں ہونے والے اسٹریٹ کرائم و دیگر وارداتوں کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ۔سی پی ایل سی کے مطابق شہر میں ماہ نومبر میں 4 ہزار 761 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، بھتہ خوری کے 15، اغوا برائے تاوان کا ایک واقعہ ہوا ، 39 افرادقتل ہوئے۔اس دوران 160 گاڑیوں سے شہریوں کو محروم کیا گیا۔19 گاڑیاں چھینی جبکہ 141 چوری کی گئیں ۔گذشتہ ماہ شہریوں کو مجموعی طور پر 3143 موٹر سائیکلوں سے محروم کیا گیا ۔391 موٹر سائیکلیں اسلحہ کے زور پر چھینی گئیں جبکہ 2752 موٹر سائیکلیں چوری کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق ماہ نومبر میں شہریوں سے 1403 موبائل فون چھین لئے گئے ۔
اہم خبریں سے مزید