راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے پمز کے ڈاکٹروں کےعمران خان کے طبی معائنے کو مسترد کر دیا،اڈیالہ جیل کےباہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ سرکار کی کسی بھی میڈیکل رپورٹ کو نہیں مانتے، ، پہلے بھی عجیب قسم کی سرکاری رپورٹس دی گئی تھیں،ہم عمران خان ا ور بشریٰ بی بی سے ملاقات چاہتے ہیں، عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات نہ ہو تو کیا کریں، ہم پر امن طریقے سے یہاں آتے ہیں۔