اسلام آباد ( فاروق اقدس )وزیراعظم شہباز شریف کل دو روزہ دورے پر ترکمانستان جائیں گے جہاں وہ دارالحکومت اشک اباد میں ہونے والے بین الاقوامی فورم امن اور اعتماد میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور اعلی حکام بھی ہوں گے وزیراعظم ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمددوف سمیت فورم میں شرکت کرنے والے دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔