بریڈ فورڈ (زاہدانور مرزا) پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے زیر اہتمام بھٹو شہید ایوارڈ کمیٹی برطانیہ کے چیف آرگنائزر اور فوکل پرسن اوورسیز پاکستانی و کشمیری کمیونٹی آصف نسیم راٹھور کی سرپرستی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی قائد اور چیئر پرسن سابق وزیر اعظم پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کے موقع پر بریڈفورڈ کے مقامی ہوٹل میں کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی ناز شاہ ایم پی تھیں ۔ تقریب کا آغاز علامہ قاری محمد عباس کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ پارٹی رہنماؤں نے شہید قائد محترمہ بے نظیر بھٹو کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بی بی شہید ہمہ صفت اور زندہ دل خاتون رہنما تھیں جنہوں نے پاکستان میں جمہوریت کی بقا کیلئے شاندار جدوجہد کی وہ ایک بہادر و دلیر خاتو ن تھیں جنہوں نے فوجی ڈکٹیٹر ضیاء الحق سے لے کر پرویز مشرف تک عوام کے حقوق کے حصول کیلئے بے پناہ کوششیں کیں اور ڈکٹیٹرز کا مقابلہ کیا، وہ اپنے شوہر آصف علی زرداری کی قید کے دوران بچوں کے ہمراہ عدالتوں اور جیلوں کے چکر اور صعوبتیں برداشت کرتی رہیں ۔تقریب کے شرکاء لیبر ممبر پالیمنٹ ناز شاہ، آصف نسیم راٹھور ،علامہ قاری محمد عباس ،سردار عبدالرحمان خان ، محمد عجیب ، راجہ اے ڈی خان ، چوہدری عمران واحد ، شاہد اقبال ، ظفر اقبال ، رانا اختر ، بلال دُرانی،چوہدری محمد نذیر ، ملک افضل اعوان ،وقاص گجر ، انجم میر ، زاہد حمید ،خواجہ کلیم الرحمان ، چوہدری عبدالقیوم ماموں ، چوہدری شاہنواز ،محمد شفیق، ارشد رچیال و دیگر پارٹی رہنماؤں نے محترمہ بے نظیر بھٹوکی سالگرہ کا کیک کاٹا۔تقریب کے آخر میں آصف نسیم راٹھور نے ناز شاہ ایم پی،محمد عجیب اورسردار عبدالرحمان خان کو بھٹو شہید ایوارڈ کے اعزاز سے نوازا۔