اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) سینئر وکیل اعتزاز احسن نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ الیکشن کا فیصلہ ماننے کے بجائے عدالت پر بہتان بازی کرنے والوں کو نا اہل کرے، سینئر وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، حکومت کھل کر سامنے آئی ہے کہ ہم عدلیہ اور آئین کو نہیں مانتے۔وہ پیر کو سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران حکومتی اعتراض پر جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے خود کو بینچ سے الگ کر نے سے متعلق اقدام پر ردعمل دے رہے تھے۔ اعتزاز احسن نے مطالبہ کیا کہ سب پر5، 5 کروڑ روپے کے جرمانے کیے جائیں۔