• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچا یا کم پکا ہوا گوشت کھانے سے مختلف بیماریاں ہو سکتی ہیں، پروفیسر نسیم صلاح الدین

کراچی (بابر علی اعوان / اسٹاف رپورٹر) عید قربان پر گوشت کو خوب پکا کر کھایا جائے متاثرہ جانور کا کچا یاکم پکا ہوا گوشت کھا نے سے ٹاکسو پلازمہ انسانی جسم میں منتقل ہوسکتا ہے جس سے مختلف بیماریاں ہو تی ہیں بالخصوص حاملہ خواتین کم پکے ہوئے یا کچے گوشت سے احتراز کریں ۔ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے معروف ماہر متعدی امراض ڈاکٹر نسیم صلاح الدین نے بتایا کہ ٹاکسو پلازمہ پیراسائیٹ ہے جو متاثرہ جانور میں ہوتا ہے اس کے گوشت کو اگر خوب پکایا نہ جائے تو یہ موجود رہتا ہے اورکھانے سے بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ اگر حاملہ خواتین کچایا کم پکا ہوا گوشت کھائیں گی تو خدشہ ہے کہ ہونے والے بچے کو بہت ساری بیماریاں ہو سکتی ہے بچہ ابنارمل ہو سکتا ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید