لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ 15جولائی سے لاہور سمیت پوری ڈویژن میں بھرپور شجرکاری مہم شروع ہوگی۔ ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت کا روزانہ کی بنیاد پر افسران وزٹ کریں۔ کمشنر نے تمام ڈی سیز اور افسران کی عید صفائی آپریشنز اور کامیاب ٹیکس فری مویشی منڈیوں کے قیام پر تعریف کی۔کمشنر کی زیر صدارت ڈویژنل سطح اجلاس میں ریونیو اہداف، ہسپتالوں، پارکس، شجر کاری و دیگر کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، ایڈیشنل کمشنر حامد ملہی، اے سی آر اظہار الحق باجوہ نے شرکت کی جبکہ اضلاع کے ڈی سیز نے بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔بعدازاںکمشنر کی زیر صدارت صوبائی دارالحکومت میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس بھی ہوا۔محمد علی رندھاوا نے واسا ہیڈ آفس کا دورہ بھی کیا ۔