• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہزاروں پارسل چینی روزانہ افغانستان سمگل ہو رہی ہے،آل کوئٹہ تفتان کوچز

کوئٹہ (آن لائن ) آل کوئٹہ تفتان کوچز ٹرانسپورٹ یونین کے صدر حاجی ملک شاہ جمالدینی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالمالک محمد حسنی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ آل کوئٹہ تفتان کوچز ٹرانسپورٹ یونین رخشان ڈویژن کی جانب سے آل پاکستان بس یونین کے صدر حاجی میر دولت علی لہڑی کے بیان کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسافر بسوں کو کوئٹہ سے نوشکی تک متعدد چیک پوسٹوں پر چینی کے نام پر چیکنگ کیلئے ٹرانسپورٹروں کو ہراساں کرکے ان کو گھنٹوں بلاجواز تنگ کرتے ہیں جوکہ ظلم کے مترادف ہے چینی کی اسمگلنگ محکمہ انڈسٹریز کی جانب سے جاری ہونے والے پرمٹ این او سی کے ذریعے جاری ہے محکمہ انڈسٹریز صبح کے وقت میں مچھلی بازار کا منظر پیش کرتا ہے تاکہ فوری طور پر پرمٹ حاصل کرسکے اس گھناونے دھندے میں کچھ بااثر حکومتی شخصیات بھی براہ راست ملوث ہیں آنیوالے الیکشن میں حصہ لینے کے لئے حکومتی شخصیات پرمٹ جاری کرواتے ہیں اس وقت فی پرمٹ کی قیمت 10 لاکھ روپے تک پہنچ چکی ہے ان اضلاع کی انتظامیہ کی جانب سے نوشکی، چاغی، خاران کے عوام کے لئے جاری کوئٹہ چند سو پارسل چینی ہے لیکن روزانہ ہزاروں پارسل چینی پرمٹ پر نوشکی، چاغی، خاران اسمگلنگ ہوکر وہاں سے رات کی تاریکی کی بجائے دن کی روشنی میں افغانستان اسمگل ہوتی ہے آل کوئٹہ تفتان کوچز ٹرانسپورٹ یونین نے ہمیشہ ٹرانسپورٹر کی مشکلات کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے ہیں ایک سوچے سمجھی سازش کے تحت ٹرانسپورٹرز سے روزگار چھینا جا رہا ہے حکومت بلوچستان فوری طور پر ملکی معیشت کو تباہ ہونے بچانے کیلئے محکمہ انڈسٹریز کو چینی کی پرمٹ جاری کرنے پر پابندی لگا ئے اور اس گھناونے دھندے میں مافیاز کو گرفتار کرکے انکو قرار واقعی سزا دے تاکہ ملکی معیشت کو سہارا مل سکے اگر شنوائی نہیں ہوئی تو آل پاکستان بس یونین کے صدر حاجی میر دولت علی لہڑی کی کال پر بھر پور ہڑتال کرینگے۔
کوئٹہ سے مزید