کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے پولیس اہلکاروں پر لاکھوں روپے رشوت وصول کر کے شہری کو چھوڑنے کے الزام سے متعلق درخواست مسترد کردی، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ 12 مارچ 2023 کی رات 3 بجے لانڈھی میں واقع گھر سے وقار یونس کو کچھ لوگ اٹھا کر لے گئے تھے، 15 دن بعد 4 لاکھ روپے لیکر وقار یونس کو چھوڑا گیا، ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔