• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودیہ، ایران مفاہمت سے علاقائی سلامتی کو فروغ ملے گا، عراقی صدر

ریاض ( آن لائن ) سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی سے خطے میں امن و سلامتی کے حوالے سے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات صدرعبداللطیف رشید نے بغداد میں ایران کے اعلی جوہری مذاکرات کار کے ساتھ ملاقات میں کہی۔سعودی عرب اور ایران نے مارچ میں چین کی ثالثی میں سات سال کے بعد سفارتی تعلقات بحال کرنے کے معاہدے کا اعلان کیا تھا۔ صدر عبداللطیف رشید نے علی باقری کانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور خطے کے ممالک کے درمیان مفاہمت اور سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی سلامتی اور امن کے استحکام کے لیے ایک مثبت عنصر ہے۔
اہم خبریں سے مزید