وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) سیاسی وسماجی شخصیت سابق کونسلر عمران حمید ملک نے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارلحق سے اپیل کی ہے کہ ضلع کوٹلی میں دندلی تا رولی نہر کی بحالی کیلئے مقامی انتظامیہ کو متحرک اور فنڈز مہیا کئے جائیں تا کہ لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے کو بذریعہ مشنیری ہٹایا جا سکے ۔ فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے انتظامیہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے ، ایک ماہ سے زائد عرصہ ہو چکا ابھی تک شہری آبادیوں کو نہر کا پانی بحال نہیں کیا جا سکا، عوام نہر کے پانی سے محروم ہے، کونسلر عمران حمید ملک نے کہا یہ بدقسمتی ہے کہ آزاد کشمیر میں 28وزرا پر مشتمل کابینہ تو بنا دی گئی لیکن ابھی تک ان وزراء کو محکمے نہیں دیئے گئے ،انہوں نے کہا اس وقت عوام اور حکومت کے درمیان رابطوں کا فقدان ہے۔