ملتان (سٹاف رپورٹر) شاہ محمود قریشی کے دست راست ,سابق چیئرمین فوڈ شیخ مظہر عباس نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کردیا ، انہوں نےپریس کانفرنس میںسانحہ 9 مئی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان پاک فوج کے ساتھ ہیں - کسی کو افواج پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گے ، ہماری افواج کی بدولت ہی ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں