کراچی (نیوز ڈیسک) سینئر امریکی سفارت کار چند روز بعد بھارت کا دورہ کریں گی جہاں وہ سول سوسائٹی کے ساتھ آزادی اظہار رائے اور اقلیتوں کی پسماندگی کے بارے میں بات کریں گی۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ دورہ امریکا کے موقع پر ملک میں مذہبی اقلیتوں کے ساتھ بدسلوکی کی تردید کے بعد سینئر امریکی سفارت کار چند دنوں میں بھارت کا دورہ کریں گی۔ رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے امریکی انڈر سیکریٹری برائے ریاست عذرا ضیا بھارتی حکومت کے عہدیداروں سے ملاقات کریں گی جہاں وہ عالمی چیلنجز، جمہوریت، علاقائی استحکام اور انسانی امداد پر تعاون پر تبادلہ خیال کریں گی۔