کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے دارالحکومت نئی دلی ميں بارش کا 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،9گھنٹوں میں126ملی میٹر بارش ریکارڈ ، شہر کے کئی حصے ڈوب گئے ، سڑکيں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں ، ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ، بارش کے باعث دیوار گرنے سے 58سالہ خاتون ہلاک ہوگئیں ، بھارتی میڈیا کے باعث بارش کے دوران پانچ مقامات پر درخت گرنے کے واقعات پیش آئے ، سڑکوں میں کئی مقامات پر گڑھے پڑ گئے ۔ محکمہ موسميات نے کہا ہے کہ موسم کی شدت آئندہ دو سے تین روز تک جاری رہے گی اور دارالحکومت سمیت مقبوضہ جموں وکشمیر ، ہما چل پردیش ، اتراکھنڈ ، پنجاب ، ہریانہ اور مغربی اترپردیش میں بارشوں کا امکان ہے ۔