• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشز سیریز: انگلینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا

لندن (جنگ نیوز) میزبان انگلینڈ نے ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں مہمان آسٹریلیا کو 3وکٹوں سے شکست دے دی۔ آسٹریلیا کو اب بھی سیریز میں 2-1 سے برتری حاصل ہے۔ ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگ میں 263 رنز بنائے، مچل مارش نے 118، ٹریوس ہیڈ نے 39 رنز بنائے۔ مارک ووڈ نے 34 رنز دے کر 5، کرس ووکس نے 73 رنز کے عیوض 3 جبکہ سٹیورٹ براڈ نے 58 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 237 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ بین اسٹوکس نے 80، زیک کراؤلی نے 33 رنز کی قابلِ ذکر اننگز کھیلیں۔ پیٹ کمنز نے 91 رنز دے کر 6 مچل اسٹارک نے 59 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔ 26 رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگ میں آسٹریلیا 224 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ چوتھی اننگ میں انگلینڈ کو جیت کیلئے 251 رنز کا ٹارگٹ ملا، آسٹریلیا کی جب سے ٹریوس ہیڈ نے 77 اور عثمان خواجہ نے 43 رنز بنائے۔ سٹیورٹ براڈ نے 45 رنز کے عیوض 3، کرس ووکس نے 68 رنز کے عیوض 3، معین علی نے 34 اور مارک ووڈ نے 66 رنز دے کر 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کھیل کے چوتھے دن انگلینڈ نے مطلوبہ 251 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرلی۔ ہیری بروک نے 75، زیک کراؤلی نے 44 اور کرس ووکس نے 32 ناٹ آؤٹ رنز بنائے۔ مچل اسٹارک نے 78 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ مارک ووڈ کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

یورپ سے سے مزید