ٹوکیو (اے پی پی)جاپان کے سابق وزیراعظم شنزوایبے کو مغربی شہر نارا میں انتخابی مہم کی تقریر کے دوران گولی مار کر ہلاک کیے جانے کو ایک سال مکمل ہونے پر یادگاری تقریب منعقد کی گئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز داالحکومت ٹوکیو کے زوجوجی مندر میں سابق وزیراعظم کومغربی شہر نارا میں انتخابی مہم کی تقریر کے دوران گولی مار کر ہلاک کیے جانے کو ایک سال مکمل ہونے پر یادگاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں آنجہانی آبے کی بیوہ اور رشتہ داروں کے ساتھ ساتھ موجودہ وزیراعظم فومیو کیشیدا فومیو بھی موجود تھے۔لوگوں نے دوپہر کے وقت مندر میں ایک عارضی چبوترے پر پھول چڑھائے، دن ٹھیک ساڑھے گیارہ بجے کے فوراً بعد ایک لمحے کی خاموشی اختیار کی گئی اور فائرنگ کے مقام کے قریب تعزیتی پھولوں کے لیے خیمہ لگایا گیا تھا۔ اس موقع پر وردی پوش پولیس اہلکاربھی علاقے میں گشت کر تے رہے۔