• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی بھارت میں بارش سے تباہی، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، 15 افراد ہلاک

نئی دہلی (اے ایف پی) بھارت کے شمالی علاقوں طوفانی بارشوں سے تباہی، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 15افراد ہلاک ہوگئے، نئی دہلی میں دہائیوں کی ریکارڈ بارشیں ہوئی ہیں۔ دارالحکومت نئی دہلی کی سڑکیں اور کئی مقامات پر گھٹنوں تک پانی جمع ہوگیا ہے، اتوار کے روز 153 ملی میٹرز بارش ہوئی، اس طرح جولائی کے کسی بھی ایک روز میں بارش کا 40سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ حکام نے پیر کے روز بھی موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کے بعد اسکولز بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بھارت کی شمالی ریاستوں میں 15افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے ایک عہدیدار اومکار شرما نے بتایا کہ سب سے زیادہ پہاڑی علاقے متاثر ہوئے ہیں جبکہ صرف ہما چل پردیش میں 6افراد ہلاک ہوئے جبکہ 700 کے قریب سڑکوں کو لینڈ سلائڈنگ سے رکاوٹوں کا سامنا رہا۔

دنیا بھر سے سے مزید