بالی ووڈ اداکار کریتی سینن نے ممبئی میں بڑے گھر کی تلاش شروع کردی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں اپنا پروڈکشن ہاؤس اور اس کی پہلی فلم کا اعلان کرنے والی کریتی سینن نے ایک اور جدوجہد شروع کردی ہے۔
کریتی سینن آج کل ممبئی کے علاقے اندھیری میں واقعے اپارٹمنٹ میں کرائے پر رہائش پذیر ہیں۔
انہوں نے اپنی رہائش کےلیے بڑی جگہ کی تلاش شروع کی ہے، اداکارہ فی الحال اس حوالے سے کافی متحرک ہیں، وہ باندرا سمیت مختلف علاقوں میں متعدد پراپرٹیز دیکھ چکی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 32 سالہ اداکارہ جو 2014ء سے انڈسٹری میں کام کررہی ہیں، نے حال ہی میں اپنا پروڈکشن ہاؤس کھولا ہے اور اداکارہ کاجول کے ساتھ فلم ’دو پتی‘ بنانے کا اعلان کیا ہے۔
کاجول اور کریتی سینن 8 سال قبل فلم’ دل والے‘ میں ایک ساتھ کام کرچکی ہیں، یہ اُن کی ایک ساتھ دوسری فلم ہوگی۔
اداکارہ نے فلم پروڈکشن میں آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں فلمسازی کے ہر شعبے کو پسند کرتی ہوں، میں ہمیشہ سے چاہتی تھی کہ دل کو چھولینے والی کہانی کا تخلیقی انداز میں حصہ بنوں۔
کریتی سینن جلد ہی راجیش کرشنن کی دی کیرو میں کرینہ کپور اور تبو کے ہمراہ نظر آئیں گی، اُن کا ایک پروجیکٹ ٹائیگر شروف جبکہ دوسر شاہد کپور کے ساتھ کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔