• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خان گڑھ پولیس کے خلاف خاتون کی عدالت عالیہ میں رٹ

ملتان ( سٹاف رپورٹر) پولیس گردی کے خلاف خاتون ثمرین بی بی زوجہ صداقت علی بھی عدالت عالیہ پہنچ گئی۔خاتون کے وکیل سردار محمد وسیم خان جسکانی نے بتایا کہ خادم حسین ریٹائرڈصوبیدار ہے دس جون کی شب ایس ایچ او تھانہ خان گڑھ۔اےایس آئی زوہیر اکرم نے نفری کے ہمراہ اس کے گھر پر بلا وارنٹ چھاپہ مارا اہل خانہ کو زدوکوب کیا۔اور جاتےہوئے ایک عدد ہونڈا۔سی ڈی-70 اور دیگر قیمتی سامان بھی لے گئے۔
ملتان سے مزید