• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر PTI پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منظور

لاہور(نمائندہ جنگ)بینکنگ کورٹ کے جج اسلم گوندل نے منی لانڈرنگ کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کر لی،عدالت نے 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ، عدالت نے قرار دیا کہ ایف آئی اے نے عدم تعاون کا رویہ اپنایا، عدالتی حکم کے باوجود ایف آئی اے نے ریکارڈ پیش نہیں کیا، ایف آئی اے نے جیل سے رہائی کے بعد26 جون کو منی لانڈرنگ کے کیس میں پرویز الٰہی کو گرفتار کیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید