• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم پاکستان کے صحافی وقار ملک کی ہمشیرہ کے علاج کیلئے احکامات

لندن (نمائندہ جنگ) وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف نے ممتاز صحافی و سی ای اور پاک میڈیا سنٹر یوکے یورپ وقار ملک کی ہمشیرہ کے علاج کیلئے احکامات جاری کر دئیے۔ وزیر اعظم نے اپنے اسٹاف آفیسر مراد خان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ وقار ملک جیسے صحافی ملک کا اثاثہ ہیں، ہمیں اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل اور مشکلات کو ختم کرنا ہے، اوورسیز پاکستان کے اہم ستون کی حیثیت رکھتے ہیں جن کی مشکلات حل کی جائیں گی، انہوں نے وقار ملک کی بہن کے فوری علاج کیلئے میڈیکل بور ڈ تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی۔ دریں اثناء سی ایم آفس لاہور کے ڈائریکٹر محمد ذوالفقار نے مقامی ایم ایس سے رابطہ کر کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
یورپ سے سے مزید