• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا جنگی جنون، فرانسیسی آبدوزوں اور طیاروں کی خریداری منظور، مودی پیرس کیلئے روانہ

نئی دہلی(اے ایف پی)جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے مزید فرانسیسی آبدوزوں اور جیٹ طیاروں کی خریداری منظوری دیدی ہے اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی فرانس کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق بھارت فرانس سے پہلے ہی 6اسکارپین کلاس آبدوزیں خرید رہا ہے تاہم مزید تین اسکارپین کلاس آبدوز ممبئی میں بنائی جائینگی۔ فرانسیسی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ مغربی جمہوریتیں چین کے مقابلے میں بھارت کو کھڑا کررہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی کے مطابق نئی دہلی اور پیرس میں سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے تین مزید اسکارپین آبدوزیں خریدنے کی توقع ہے جو دوبارہ ایم ڈی ایل اور نیول گروپ بنائیں گے تاہم سودوں کی قیمت پر اتفاق ہونا ابھی باقی ہے۔ذرائع نے سودے کی متوقع قیمت بتائے بغیر کہا کہ بھارت 26 رافیل جیٹ طیارے خریدنے پر بھی رضامندی ظاہر کر سکتا ہے۔ بھارت نے جمعرات کو 26 فرانسیسی سمندری رافیل جیٹ طیاروں اور تین اسکارپین کلاس آبدوزوں کی خریداری کو اصولی طور پر منظوری دے دی، جبکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی باسٹل ڈے پریڈ میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

اہم خبریں سے مزید