پشاور(جنگ نیوز)میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاہے کہ گذشتہ 9سالوں سے خیبر پختونخوا میں حکومت کرنے والوں نے پشاورکو کھنڈرات میں تبدیل کردیا ٗاور اس کھنڈرات کو حقیقی معنوں میں تبدیل کرکے پشاور کو ایک دفعہ پھر پھولو ں کا شہر بنانے میں اپناکردار اداکرینگے ٗرنگ روڈ لطیف آباد کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرینگے ٗاور انہیں مایوس نہیں کرینگے اعلانات نہیں بلکہ عملی کام کرینگے ٗعوام کے مسائل سے آگاہی حاصل کرنے کیلئے خود عوام کے درمیان رہتاہوں تاکہ انکے مسائل حل کرسکوں یہ باتیں گذشتہ روز میئر پشاور حاجی زبیر علی نے نیو پی کے 79کے علاقے رینگ روڈ لطیف آباد میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہیں ٗاس موقع پر سابق صوبائی وزیر امان اللہ حقانی صدیق الرحمان پراچہٗ پی کے امراء اور دیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر مولانا عبدالولی گل ترابی اور عبداللہ جان مہمند ٗچیئرمین ذاکر اللہ ٗمفتی سراج الحق ٗ سعادت آفریدی اور علاقہ معززین نے میئر پشاور حاجی زبیر علی کو مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ انکے علاقوں میں گلیو ں اور ڈرین کی مرمت ٗ ٹرانسفرمر ٗعلاقہ میں سٹریٹ لائٹس اور دیگر ترقیاتی کاموں کی اشد ضرورت ہے جبکہ علاقے کی صورتحال ابتر ہے ٗ اس موقع پر میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاکہ عوامی مسائل انکے دہیلز پر حل کرینگے ٗ علاقے میں گلیوں اور ڈرینز کی مرت کی جائیگی ٗجبکہ سٹریٹ لائٹس بھی فراہم کی جائیگی جبکہ بجلی کے مسائل حل کرنے کیلئے علاقے میں ٹرانسفرمار بھی مہیاکئے جائینگے ٗ جبکہ مساجد کوسولرائز کرینگے ٗمعذور افراد کو ویل چیئرز اور خواتین کو سلائی مشینیں بھی فراہم کرینگے جبکہ علاقے میں ڈسپنسری کا قیام اور سکول بھی فراہم کرینگے ۔ اس موقع پر گلیوں میں ترقیاتی کاموں کے سر وے کا آغاز شروع کردیا گیا ہے جس پر اہلیان علاقہ اور عوام نے میئر پشاور حاجی زبیر علی کا شکریہ اداکیا ۔