• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ کراچی، سیوریج اور گیس کی لائنیں مل گئیں، میٹرز میں گندا پانی داخل، شہری پریشان

کراچی(نیوز ڈیسک)سوئی سدرن گیس کمپنی کی مستقل بےحسی پر نارتھ کراچی اور این جے مودی اسٹریٹ اللہ والا کالونی کے مکین سراپا احتجاج تفصیلات کے مطابق پچھلے ایک ماہ سے نارتھ کراچی، سیکٹر 11-A کے مکین سخت اذیت اور دہشت کا شکار ہیں۔ علاقے میں سیوریج اور گیس کی لائنیں مل جانے کے باعث متعدد گھروں کے گیس میٹرز میں سیوریج کا پانی داخل ہوگیا ہےاور زیرِ زمین گیس کی مسلسل لیکیج بھی جاری ہے۔ اہل محلہ مستقل شکایات درج کروا رہے ہیں، مگر کمپنی کی طرف سے مسلسل ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے۔ متعدد شکایات کے جواب میں ایک ٹیم بھیجی گئی، جس نے کھدائی کر کے گیس لیکیج کا پتا بھی چلا لیا، لیکن تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہے۔ اہل محلہ کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت ایک ٹائم بم پر بیٹھے ہیں، اور اس مسلسل گیس لیکیج سے کسی بھی وقت کوئی بڑا سانحہ رونما ہو سکتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید