• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امامیہ جرگہ کے وفد کی ڈی سی پشاور سے ملاقات‘تفصیلی گفتگو

پشاور (جنگ نیوز)محرم الحرام کے انتظامات کے ضمن میں امامیہ جرگہ خیبرپختونخوا کے ایک نمائندہ وفد نے بریگیڈیئر سرتاج قزلباش سیکرٹری جنرل امامیہ جرگہ خیبرپختونخوا کی سربراہی میں نے ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ان کے ہمراہ فرزند علی خان بنگش اور سردار ابراہیم حسین زاہد بھی شامل تھے۔ ملاقات میں آرمی حکام، پولیس افسران، تاجر برادری، متحدہ امن کمیٹی، انجمن تبلیغ القرآن و سنت اور ادارہ تبلیغ الاسلام کے عمائدین نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل نے ڈپٹی کمشنر کو مسائل ‘کمشنر اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا ۔سرتاج قزلباش نے شرکاء کو باور کرایا کہ خیبرپختونخوا کو اور بالخصوص پشاور کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں کے باسی باہمی اتحاد و یگانگت کے ساتھ نہ صرف زندگی بسر کرتے ہیں بلکہ امن کمیٹیوں کے اراکین اور اہل سنت کے معززین محرم الحرام کے جلوسوں میں نہ صرف شرکت کرتے ہیں بلکہ ان کے آپس میں رشتے ناطے ہیں اور میل ملاپ اور دکھ سکھ سانجھے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اراکین کو مسائل کے فوری حل کرنے اور تعاون کا یقین دلایا اور موقع پر ہی متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کردیں۔ اس ملاقات میں دیگر مکاتب فکر اور عمائدین نے بھی انتظامیہ کو یقین دلایا کہ وہ محرم الحرام میں انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے اور پشاور میں امن کی فضا کو برقرار رکھنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔
پشاور سے مزید