پشاور میں مفت سرکاری ہیلتھ لیبارٹری کو فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث بند کردیا گیا۔
خیبر پختونخوا میڈیکل یونیورسٹی میں قائم پبلک ہیلتھ ریفرنس لیبارٹری کے 70 ملازمین بھی فارغ کردیے گئے۔
لیبارٹری میں کورونا، کانگو، منکی پاکس، ٹائیفائیڈ اور انفلوئنزا کے ٹیسٹ مفت کیے جاتے تھے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے لیبارٹری کو دیے گئے فنڈز 28 جون کو ختم ہوچکے ہیں۔
ڈائریکٹر لیبارٹری ڈاکٹر یاسر یوسفزئی کے مطابق لیبارٹری میں یومیہ 6 ہزار ٹیسٹ کرائے جاتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سے 4 کروڑ روپے ملنے کی صورت میں لیبارٹی 1 سال تک فعال رہ سکتی ہے۔
کورونا وباء کے دوران اس لیبارٹری میں وائرس کے 18 لاکھ مفت ٹیسٹ کیے گئے تھے۔