لاہور میں ساڑے 6 ماہ کے دوران بچوں اور بچیوں سے زیادتی کے 161 واقعات پیش آئے جن میں 153 ملزمان کو گرفتار کیا جا سکا ہے۔
پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق اس سال کے ساڑھے 6 ماہ کے دوران شاید ہی کوئی دن ایسا ہو جس میں کسی بچی سے زیادتی یا بچے کو بد فعلی کا نشانہ نہ بنایا گیا ہو۔
رپورٹ کے مطابق لاہور میں بچوں سے بد فعلی کے 98 مقدمات درج کیے گئے جن میں ملوث 82 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور 66 کے چالان عدالتوں میں جمع کرائے گئے۔
ان میں 14 مقدمات زیرِ تفتیش ہیں جبکہ 2 اشتہاری ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔
دوسری جانب ا س عرصے میں بچیوں سے زیادتی کے 63 واقعات رونما ہوئے جن میں 11 کی تفتیش جاری ہے اور 71 ملزمان کو گرفتار کر کے 44 چالان عدالتوں کو بھجوا دیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق زیادتی کے 3 اشتہاری مجرمان کو تا حال گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔