• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: ہندو توا تنظیم کے کہنے پر مہاراشٹر میں 800 سال پرانی مسجد سیل

ممبئی(ایجنسیاں)بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ایرنڈل قصبے میں ضلع انتظامیہ نے ایک ہندوتوا تنظیم کے جھوٹے دعوے کے بعدایک8 صدیوں پرانی مسجد کو سیل کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوتوا تنظیم نے دعویٰ کیا کہ مسجد ایک ہندو مذہبی ڈھانچے کو منہدم کر کے تعمیر کی گئی تھی۔ مسجد کی دیکھ بھال کے ذمہ دار مسجد کمیٹی ٹرسٹ نے ضلع انتظامیہ کے حکم کو چیلنج کرنے کے لیے فوری طور پر اورنگ آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ ٹرسٹ نے معاملے کی فوری نوعیت پر زور دیتے ہوئے مسجد میں نماز کی ادائیگی جاری رکھنے کی اجازت مانگی۔ تاہم عدالت نے ابھی تک اس کیس کو سماعت کے لیے مقرر نہیں کیا ہے۔ ٹرسٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے دلیل دی کہ مسجد کو سیل کرنے کا کلکٹر کا فیصلہ غیر قانونی ہے کیونکہ مسجد ایک رجسٹرڈ وقف جائیداد پر کھڑی ہے۔
اہم خبریں سے مزید