لاہور(سپیشل رپورٹر)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات سر پر پہنچ چکے ہیں پیپلز پارٹی کی تمام تنظیمیں اور عہدیدار باہمی اختلافات بھلا کر انتخابی میدان کی تیاری شروع کریں۔ہم ایڈجسٹمنٹ نہیں ایڈوانسمنٹ کے حق میں ہیں۔جیت پیپلز پارٹی کا مقدر اور بلاول بھٹو زرداری آئندہ وزیر اعظم ہونگے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی سفارتی کوششوں اور اتحادی حکومت کی محنت کے باعث پاکستان ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا پیپلزپارٹی لاہور ڈویژن کے صدر چودھری اسلم گل نے کہا ہے کہ پنجاب میں بھر پور طریقے سے انتخابی جنگ لڑے گی۔اسلم گل نے کہا شازیہ عطا مری سے درخواست ہے کہ لاہور میں قومی اسمبلی کے14 اور صوبائی اسمبلی کے 30حلقوں میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے خصوصی پروگرامز رکھے جا ئیں ۔پیپلز پارٹی پنجاب ایگزیکٹو کا اجلاس 19جولائی کو ہوگا۔