• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان وہاڑی خانیوال لودھراں کا سکیورٹی پلان ،12783 افسران ڈیوٹی دینگے

ملتان(سٹاف رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری کی ہدایت پر ملتان ریجن ملتان ، وہاڑی ، خانیوال اور لودھراں کا سکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے ۔ جس کے تحت ریجن میں کل جلوسوں کی تعداد 910جبکہ مجالس کی تعداد 3182 ہو گی ۔ جن کی سکیورٹی کے لئے 12783 سے زائد پولیس افسران سکیورٹی امور سر انجام دیں گے ۔ ترجمان کے مطابق ملتان ریجن میں محرم الحرام کے دوران کل جلوس 910 ملتان میں 485 وہاڑی میں 128، خانیوال میں 196، اور لودھراں میں 101 جلوس برامد ہوں گے ۔جبکہ ریجن میں کل مجالس 3182منعقد کی جائیں گی ۔ جس کے تحت ملتان میں 1533، وہاڑی میں 311، خانیوال میں 1036، اور لودھراں میں۔ 302مجالسِ منعقد کی جائیں گی ۔ جن کی سکیورٹی کے لئے پیشگی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ اس موقع پر آ ر پی او کا کہنا تھا کہ حکومتی ہدایت کی مطابق حساس نوعیت کے جلوس و مجالس کی نگرانی خود ضلعی پولیس سربراہان کریں گے ۔ اور ریجنل آ فس میں قائم کئے گئے کنٹرول روم کو لمحہ بہ لمحہ آ گاہ کریں گے۔ انہوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ ان ایام میں پو لیس کا ساتھ دیں۔ اور کسی بھی قسم کی مشکوک شے یا مشکوک شخص بارے اطلاع نزدیکی پولیس یا پولیس ریسکیو نمبر 15پر دے کر اپنا قومی فریضہ سر انجام دیں ۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا ۔
ملتان سے مزید