اداکار فیروز خان کو 19 تا 24 جولائی کےلیے بیٹے کی کسٹڈی مل گئی۔
فیملی کورٹ شرقی میں اداکار فیروز خان کی موسم گرما کی چھٹیوں میں بچوں کی حوالگی کے کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے حکم دیا کہ بیٹا 19 سے 24 جولائی تک فیروز خان کے حوالے کیا جائے جبکہ بیٹی 2 دن کےلیے دوپہر 12 سے شام 6 بجے تک دینے کی ہدایت کی۔
عدالت نے حکم دیا کہ بچی چھوٹی ہے، اس لیے فیروز خان کو دن رات کےلیے نہیں دی جاسکتی ہے۔
دوران سماعت عدالت نے اداکار کو 6 لاکھ روپے کے مچلکے، اصل پاسپورٹ اور شناختی کارڈ عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا۔
فیملی کورٹ نے عدالتی بیلف کو بچوں کی حوالگی کے معاملات میں کمشنر مقرر کردیا ہے۔
اداکار فیروز خان نے بچوں کی عارضی حوالگی 1 ماہ کےلیے دینے کی درخواست کی تھی۔