• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں بچے کو زہر دینے والی ٹیچر کو پھانسی

بیجنگ (نیوزڈیسک)چین میں چار سال قبل کھانے میں زہر ملا کر ایک بچے کو ہلاک اور 24 کو زخمی کرنے والی کنڈرگارٹن کی سابق خاتون ٹیچر کو پھانسی دے دی گئی۔چینی میڈیا کے مطابق 39سالہ وانگ یون نے مارچ 2019میں اپنی ایک ساتھی ٹیچر کے ساتھ جھگڑے کے بعد سوڈیم نائٹریٹ خرید کر اسے اگلی صبح بچوں کے کھانے میں ڈال دیا تھا۔مقامی میڈیا کے مطابق جنوری 2020میں ایک بچہ زہر کے باعث مختلف اعضا کے ناکارہ ہونے کے بعد انتقال کر گیا تھا جبکہ دیگر بچے بیمار ہوگئے تھے۔چینی میڈیا کے مطابق وانگ یون نے ستمبر 2020میں صوبہ ہینان کے ایک عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل بھی دائر کی تھی۔رپورٹس کے مطابق چین میں اس کیس کو ہائی پروفائل کیس کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔
یورپ سے سے مزید