• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابات کے بعد ملک استحکام کی جانب بڑھے گا، بلاول بھٹو

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے بعد ملک سیاسی استحکام کی طرف بڑھے گا، نفرت اور تقسیم کی سیاست کو برداشت نہیں کرینگے، آئی ایم ایف سے معاہدہ دوست ممالک کے تعاون سے ممکن ہوا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپلومیٹک کور کے اعزاز میں دیئےگئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وزیر خارجہ نے کہا کہ سیاسی استحکام سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ بطور وزیرخارجہ مختلف ممالک کا دورہ کیا اور دوسرے ملکوں سے تعلقات کو بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کی، پوری دنیا کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک کے ساتھ بھی اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 15 ماہ کے دوران عالمی سطح پر خارجہ تعلقات میں بہتری آئی ہے اور اس عرصے کے دوران پوری کوشش کی کہ سیاست کو خارجہ پالیسی پر اثرانداز نہ ہونے دیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید