اسلام آباد ( آن لائن ) نیوکلیئر تھریٹ انیشیئیٹو، این ٹی آئی انڈیکس نے جوہری، تابکاری سلامتی کی درجہ بندی کا اجراء کر دیا،پاکستان نے جوہری مواد اور تنصیبات کی سلامتی میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا.
پاکستان کی درجہ بندی ایران، میکسیکو، جنوبی افریقہ، مصر، شمالی کوریا اور دیگر سے بھی بہتر ہے۔
این ٹی آئی انڈیکس رپورٹ کے مطابق پاکستان جوہری مواد کی سکیورٹی امور میں 19ویں نمبر پر براجمان ہے،پاکستان کے بعد ہندوستان، ایران اور شمالی کوریا کا درجہ ہے
پاکستان رواں سال 3 مزید پوائنٹس حاصل کرکے جوہری مواد کی سلامتی میں اسکور 49پر پہنچا، پاکستان نے 2020ء کے مقابلے میں 3پوائنٹس، 2012 ء کے مقابلے میں 18 پوائنٹس بہتری دکھائی، ہندوستان میں جوہری سلامتی کو درپیش خطرات کے باعث سکور جوں کا توں یعنی 40رہا، جوہری تنصیبات کی سلامتی میں پاکستان 47میں سے 32 ویں نمبر پر رہا۔