کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کسٹم ٹیم نے سریاب میں کنٹینر سے 13کروڑ روپے مالیت کی چھالیہ اور انڈین گوٹکا قبضے میں لے لیا کسٹم ذرائع کے مطابق کلکٹر انفورسمنٹ کوئٹہ عرفان اللہ خان کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ افغانستان سے بھاری مقدار میں چھالیہ اور انڈین گوٹکا کنٹینر کے ذریعے کراچی اسمگل کیا جا رہا ہے جس پر ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے سر یاب روڈ پر کاروائی کر تے ہوئے افغانستان سے آنے والے کنٹینر سے 30ہزار 760کلو چھالیہ اور ساڑھے چھ لاکھ ساشے انڈین گٹکا قبضے میں لے لیاجس کی مالیت 13کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔