گال ٹیسٹ جیتنے والی پاکستان ٹیم کو ملنے والی انعامی رقم میں تضاد سامنے آنے پر سری لنکن کرکٹ بورڈ نے معذرت کرلی۔
میچ میں فتح پر پاکستان ٹیم کو ملنے والی رقم پر تضاد سامنے آیا ہے۔ پریزینٹیشن چیک پر ہندسوں میں 5 ہزار ڈالرز جبکہ الفاظ میں 2 ہزار ڈالرز درج تھا۔
تاہم اس سلسلے میں سری لنکن میڈیا نے بتایا کہ سری لنکا کرکٹ نے غلطی پر معذرت کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پریزینٹیشن چیک کے بورڈ پر غلطی سے الفاظ میں غلط رقم پرنٹ ہوئی۔
رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو گال ٹیسٹ جیتنے پر 5 ہزار ڈالرز انعام دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان نے گال میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے ہرادیا۔
اس میچ کی پہلی اننگز میں سعود شکیل نے 208 رنز کی فتح گر اننگز کھیلی اور مین آف دا میچ قرار پائے۔