روس میں برطانوی سفارتکاروں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ماسکو سے خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ روسی وزارت خارجہ نے جمعرات کو یہ پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی سفارتکاروں کو 120 کلومیٹر سے زیادہ کے سفر کے لیے پانچ روز قبل روسی حکام کو اپنے سفری منصوبے سے متعلق نوٹس دینا ہوگا۔
تاہم یہ پابندی ماسکو میں موجود برطانوی سفیر اور تین سینئر ترین سفارتکاروں کے علاوہ دیگر سفارت کاروں پر نافذ العمل ہوگا۔
کہا جاتا ہے کہ یہ روسی پابندی برطانیہ کی جانب سے کیے گئے جارحانہ و مخاصمانہ اقدامات کا جواب ہے۔
دریں اثنا روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یوکرین کے مبینہ دہشتگردانہ اقدامات کی حمایت اور برطانیہ میں روسی سفارتی عمل میں رکاوٹ پیدا کرنے پر ماسکو میں موجود برطانوی ناظم الامور کو دفتر خارجہ میں طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔