• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگران وزیراعظم کیلئے سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیاجائے،پیپلزپارٹی

لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سینئر رہنما عثمان ملک نے کہا ہے کہ گراں وزیر اعظم کے تقرر پر تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا چاہیے۔ بر وقت انتخابات کے راستے میں نئی و پرانی حلقہ بندیوں کے روڑے مت اٹکائے جائیں،یہ وقت قومی اسمبلی کی تحلیل پر متفقہ فیصلہ سازی کا ہے۔بعض جماعتیں مردم شماری اور حلقہ بندی کا بہانہ بنا کر الیکشن سے فرار چاہتی ہیں،پیپلز پارٹی مقررہ مدت پر عام انتخابات کے حق میں ہے۔
لاہور سے مزید