• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں جہاں ہوں ریٹنگز وہیں آئیں گی، ساحر لودھی کا دعویٰ

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

پاکستانی معروف میزبان، ہدایتکار و اداکار ساحر لودھی نے دعویٰ کیا ہے کہ جہاں وہ ہوتے ہیں ریٹنگز وہیں آتی ہے۔

اداکار نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران صبح ٹی وی چینلز کے درمیان مارننگ شوز اور رینٹنگ کی شکل میں ہونے والی جنگ سے متعلق بات کی ہے۔

ساحر لودھی کا انٹرویو کے دوران کہنا ہے کہ مارننگ شوز کچھ الگ نہیں بس وہ صبح نشر کیے جاتے ہیں اس لیے اِنہیں مارننگ شو کہہ دیا جاتا ہے، چینلز پر آنے والے سب ہی شوز برابر ہیں۔


اُن کا کہنا تھا کہ یہ نظریہ بھی غلط ہے کہ مارننگ شوز صرف خواتین ہی دیکھتی ہیں۔

ساحر لودھی نے انٹرویو کے دوران مزید کہا کہ میرا بس ایک ماننا ہے کہ جہاں میں ہوتا ہوں رینٹنگز وہیں آتی ہیں۔

اس دوران اُن کا مزید کہنا تھا کہ کچھ لوگ مجھے اس لیے دیکھتے ہیں کہ وہ مجھ سے نفرت کرتے ہیں، کچھ اس لیے دیکھتے ہیں کہ وہ مجھ سے بہت زیادہ نفرت کرتے ہیں اور پھر بہت سارے لوگ مجھے اس لیے دیکھتے ہیں کہ وہ واقعی میں مجھ سے پیار کرتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید