سکھر( نیوزڈیسک)جامعہ اشرفیہ سکھر کے مہتمم و صدر مذہبی اسکالر حضرت مولانا ڈاکٹر محمد اسعد تھانوی نےکہا ہے کہ محرم الحرام ہمیں امن کا درس دیتا ہے یہ مہینہ امت کےتمام طبقات کیلئے امن کا پیغام ہے، حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی زندگی امت کے لیے مشعل راہ ہے،اسی ماہ کی یکم تاریخ یوم شہادت خلیفہ دوئم امیر المومنین حضرت عمر بن خطاب ہے ،انکے اسلام لانے سے دین کو تقویت ملی ان ہی کی وجہ سے آج مضبوط افواج، پولیس وراداروں کا نظام موجود ہے، حضرت عمرؓ امت مسلمہ کے حکمرانوں کے لیے بھی مشعل راہ ہیں اور آج بھی حکمران حضرت عمر فاروقؓ کے بتائے ہوئےقانون پر عمل کریں تو دنیاکی کوئی طاقت ان کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔